سنبل شہزادی افسانچہ برائے مقابلہ
تین بجتے ہی احمر کی حالت خراب ہونے لگی اور وہ نیند میں جھٹکے کھانے لگا۔اگلی صبح منیر صاحب نے احمر کو تھپکی دیتے ہوئے کہااحمر بیٹا کیا ہوا ہے؟پتا نہیں منیر صاحب!جب سے یہاں واپس آیا ہوں۔تو گھر آتے ہی تھکاوٹ سے چُور بدن تو بستر نشین ہو جاتا ہے۔لیکن روح کسی انجان راہ کی طرف نکل جاتی ہے۔کیا مطلب ہے تمھارا؟ منیر صاحب میں کچھ راتوں سے خواب میں کسی عورت کو دیکھ رہا ہوں اور وہ عورت بڑی عجیب و غریب حالت میں تھی۔اس کے ہاتھ میں کوئی لال رنگ کا کپڑا تھا اور اس کے پیچھے ایک بہت خوبصورت چمکتا ہوا چاند تھا۔وہ کپڑا وہ مجھے دینا چاہ رہی تھی لیکن میں اس تک پہنچ نہیں پاتا۔جس کی وجہ سے وہ روتی ہے۔اچھا پریشان نہ ہو سب ٹھیک ہو جائے گا۔شام کو جب احمر کمرے سے نکلا تو ہال میں اپنے والد اور منیر صاحب کو گفتگو میں محو پایا۔احمر سیڑھیوں میں تھاکہ اتنے میں منیر صاحب نے سوال کیا کہ تم نے اس عورت کا کیا کیا؟احمر کےوالد نے جواب دیاکہ میرا اس گھٹیا عورت سےکوئی واسطہ نہیں ہےاور میری طرف سے قبر میں جائے۔یہ باتیں احمر کے کانوں میں سیسہ کی مانند پگھل رہیں تھیں کہ اتنے میں منیر صاحب بولے،تم جانتے ہو وہ ماں ہے احمر کی۔دوسری