اشاعتیں

فروری, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

افسانچہ: اسیر

ازقلم: رشنا اختر(محمود کوٹ)  "شاعر صاحب کبھی اس بوسیدہ سی بیٹھک سے باہر بھی آ جایا کریں تازہ ہوا اور کھلا ماحول اچھی صحت کے لئے ضروری ہے"۔ بشیر الدین نے تازہ سوہن حلوے کا ڈبہ سامنے رکھتے ہوئے کہا۔ اب آ ہی گئے ہو اور پوچھ بھی لیا ہے تو سنو میاں "جب سوچ انجان جزیروں میں بھٹکتی ہو اور روح سہانے صبح کے منظر دیکھتی ہو تو یہ باسی دنیا کے نظارے کس کام کے"؟ شاعر صاحب نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔ غضب کرتے ہیں شاعر صاحب لیکن "نیا سے کنارہ کشی بھی تو درست نہیں "۔ شاعر صاحب کا زور دار قہقہہ بلند ہوا اور بولے "بشیر الدین صاحب یہ دنیا کسی کے چھوڑنے یا اپنانے کی محتاج کب ہے ؟ یہ دنیا تو  خود وقت کی اسیر ہے اور میں کسی اسیر کا اسیر نہیں ہونا چاہتا بس اتنی سی بات ہے " مجھے تو کبھی کبھی آپ کی باتیں بالکل سمجھ نہیں آتیں"بشیر الدین نے  سوہن حلوہ منہ میں ڈالتے ہوۓ کہا اور پھر دائیں بائیں سر ہلاتے رہے جیسے کچھ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہوں۔

دولت

ازقلم: رمشاء بنت صغیر احمد(فیصل آباد) مشہور کہاوت ہے  "غریب کی سوچ اور امیر کی دولت کسی کام کی نہیں" ایک بڑے شہر کے قریب ایک گاوں  میں رئیل سٹیٹ والوں کا کاروبار بہت تیزی سے پھیلنے لگا ۔اس لیے بڑے بڑے رئیل سٹیٹ کمپنی والے اس گاوں کے کسانوں کو  کروڑوں روپے دےکر انکی زمینیں خریدنے لگے۔ وہ کسان اتنے پیسوں کا کیا کرنا ہے سمجھ نہیں پاے اور سب اس گاوں کے بینک کو جا کر بینک مینیجر سے بات کی ۔ بینک مینیجر نے کہا دیکھیے آپکے پاس جو پیسے ہے وہ کالے دھندے کے ہے اس لیے ہم آپکے آکاونٹ میں نہی ڈال سکتے ۔ تبھی ساجد نام کا ایک کسان بولا ہم نے رئیل سٹیٹ کمپنی والوں ہمارے آکاونٹ میں جمع کروانے کا بولا تھا مگر وہ لوگ انکم ٹیکس کا لفڑا ہو گا کہہ کر ہمارے ہاتھ میں رقم پکڑا گے ۔اب سونے کی دکان والے ،کار شو روم والے یہاں تک کے ہسپتال والے بھی کیش نہی لینگے کہہ کر موڑ دیتے ہے اور اب بینک والے بھی ہمارے پیسے نہی لینگے تو ہم کہاں جائینگے؟ چاہے تو ہم ٹیکس بڑھنے کے لیے بھی تیار ہے۔کچھ بھی کر کے ہمارے اکاونٹ میں پسے کر دے۔ بینک منیجر نے کہا نہی ہم نہی کر سکتے آپ چاہے ٹیکس بھر لے بوس نہی مانے گے الٹا تم پ

سہ ماہی صنف آہن ڈائجسٹ کے زیر اہتمام ہونے والے لفظی مقابلہ با عنوان "دولت" کا رزلٹ۔۔

تصویر
 

سہ ماہی صنف آہن ڈائجسٹ کے زیر اہتمام ہونے والے لفظی مقابلہ با عنوان "پیاس" کا رزلٹ۔۔

تصویر
 

سہ ماہی صنف آہن ڈائجسٹ کے زیر اہتمام ہونے والے لفظی مقابلہ با عنوان "درد" کا رزلٹ۔۔

تصویر
 

سہ ماہی صنف آہن ڈائجسٹ کے زیر اہتمام ہونے والی شاعری با عنوان "محبت" کے مقابلہ کا رزلٹ۔۔

تصویر